جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پامپور میں کل سہ پہر چار بجے جنگجوؤں کی جانب سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر گھات لگاکر کئے گئے حملہ کے بعد طرفین کے مابین شروع ہونے والی جھڑپ میں تاحال فوج کی دس پیرا رجمنٹ کے ایک کیپٹن سمیت 3 سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک اور قریب دو درجن دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
right;">طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں کل عبدالغنی میر نامی ایک باغبان بھی جاں بحق ہوا۔
پلوامہ میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پامپور میں کل جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین اُس وقت شدید جھڑپ چھڑ گئی جب جنگجوؤں نے کاروباری تربیتی مرکز ای ڈی آئی کے نذدیک سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کے دو اہلکار ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے